سیتارمن آٹھویں بار بجٹ پیش کریں گی، پارلیمانی اجلاس 31 جنوری سے ہوگا شروع

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری 2025 کو شروع ہوگا اور 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ یہ اجلاس دو حصوں پر مشتمل ہوگا، جس میں پہلے مرحلے کی کارروائی 13 فروری کو ختم ہوگی، جب کہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک چلے گا۔

لوک سبھا سیکریٹریٹ کے جاری کردہ پروویژنل کیلنڈر کے مطابق، سیشن کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوگا۔ یہ خطاب لوک سبھا کے چیمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست میں دیا جائے گا۔ اسی روز اقتصادی سروے بھی پیش کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *