[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے اماکاپیٹ گاوں میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جنہوں نے اس علاقہ میں پٹرولنگ میں شدت پیداکردی۔
انہوں نے تیندوے کے پنجوں کے نشانات کا بھی معائنہ کیا۔اگرچہ کہ گاوں اور اطراف کے علاقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم عہدیداروں نے مقامی افراد کو اس سلسلہ میں چوکس رہنے کی ہدایت دی اور مختلف مقامات پر ٹریپ کیمرے نصب کردیئے۔
ساتھ ہی بینرس بھی لگائے گئے ہیں۔ڈی ایف او مسٹربی وی راو نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس علاقہ میں تیندوا نظرآیا ہے۔عموما تیندوے نظام آبادف ضلع کے کمرپلی جنگلاتی علاقہ کے حدود میں رہتے ہیں۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیاکہ اس تیندوے نے نقل وحرکت کے اپنے معمول کے علاقہ کو تبدیل کردیا ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ 12جنوری کو ٹریپ کیمرے بھی لگائے گئے تھے تاہم اس میں ہنوز کوئی تصویریں قید نہیں ہوئی ہیں۔
علاقہ میں رہنے والوں کو چوکس رہنے اور تعاون کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔