[]
حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت کی جانب سے آر ٹی سی کی بسوں میں خاتون مسافرین کو ریاست بھر میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے خلاف ایک مفاد عامہ کی درخواست داخل ہوئی ہے
حیدرآباد کے ناگول کے رہنے والے ایک خانگی ملازم اے ہریندر کمار نے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ مفت بس سفر سے متعلق جاری جی او 47 کو معطل کردیا جائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اس کی بسوں میں خواتین کو مفت سفر فراہم کرنے کی سہولت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ اس سے مرد اور خاتون مسافرین میں امتیاز ہوتا ہے جو دستور کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت کو مطلع کیا کہ ریاستی حکومت نے محکمہ آر ٹی سی کی مختلف بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے جبکہ دوسرے مسافرین سے ان کی محنت کی کمائی ٹکٹس کے عوض حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مفت سفر کی سہولت سے خاتون مسافرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے دوسرے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور خواتین غیر ضروری طور پر بسوں میں سفر کررہی ہیں
ہائی کورٹ میں اس درخواست پر دو دن کے اندر سماعت ہوسکتی ہے