[]
نئی دہلی: ایک افسوسناک واقعہ میں اسپائس جیٹ کا ایک مسافر منگل کے دن طیارہ کے ٹائلٹ میں تقریباً ایک گھنٹہ پھنسا رہا کیونکہ ڈور لاک کام نہیں کررہا تھا۔ ممبئی تا بنگلورو پرواز میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایرلائن‘ مسافر کو پورا کرایہ واپس کررہی ہے۔
اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرلائن نے مسافر سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ بنگلورو ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک انجینئر نے ٹائلٹ کا دروازہ کھولا اور مسافر باہر نکل آیا۔ مسافر کی تفصیلات فوری معلوم نہ ہوسکیں۔
بجٹ ایرلائن نے چہارشنبہ کے دن ایک بیان میں کہا کہ 16 جنوری کو ایک مسافر بدبختی سے تقریباً ایک گھنٹہ ٹائلٹ میں پھنسا رہا۔ طیارہ اُس وقت ایربارن یعنی محوپرواز تھا۔ ٹائلٹ کا ڈور لاک ہوگیا تھا۔ انجینئر نے دروازہ کھولا اور باہر نکلنے کے بعد مسافر کو فوری میڈیکل سپورٹ دیا گیا۔