مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ نابلس میں سرچ آپریشن کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح نوجوان ایک کار میں سوار تھے جنھیں روکنے کا اشارہ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کردی۔

عین شاہدین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صہیونی فوج نے ان 3 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے مقام پر کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *