اقوام متحدہ، مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد منظور

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، یورپی ممالک میں حالیہ دنوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرآن پاک سمیت مقدس آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک دینی عقائد اور مقدس کتب کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار منظور کرتے ہیں کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 

منگل کے روز مراکش کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو 193 ممالک کی اسمبلی نے منظور کرلیا۔ قراداد میں کہا گیا کہ رکن ممالک مذہب یا عقائد کی بنیاد پر تشدد کی تمام کارروائیوں مثلا مذہبی علامتوں، صحیفوں، املاک، اسکولوں، ثقافتی مراکز یا عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات پر کسی بھی حملے کی شدید مذمت اور ایسے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین پر عالمی سطح پر مسلم اقوام کے ردعمل کے بعد منظور کی گئی ہے۔

دنیا میں انسانی اقدار اور حقوق بشر کا ڈھنڈورا پیٹنے والے امریکہ، برطانیہ اور بیلجیئم نے اس قرارداد کی مخالفت کی تاہم کونسل نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *