[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زینبیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شامی عوام امریکہ اور یورپ کی غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کی حمایت کے تحت ہونے والے ان دہشت گردی کے واقعات ان کے جرائم کا سلسلہ ہے۔
ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں میں شامی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے لہذا صہیونی جارحیت اور حالیہ دھماکوں کی عالمی سطح پر مذمت کرتے ہوئے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنا چاہیے۔
کنعانی نے مطالبہ کیا کہ امریکی اور یورپی ممالک کی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے اور شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔