چین کا HMPV وائرس ہندوستان تک پہنچ گیا۔بنگلورو سے پہلا کیس سامنے آیا
نئی دہلی ۔ چین سے پھیلنے والا HMPV وائرس اب ہندوستان تک پہنچ چکا ہے اور اس کا پہلا کیس بنگلورو میں درج کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک آٹھ ماہ کی بچی اس وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ یہ خبر اہم ہے کیونکہ چین میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں کی صورتحال خطرناک ہوتی نظر آ رہی ہے۔
اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن چین سے آنے والی تصاویر تشویش پیدا کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بنگلورو کے ایک ہاسپٹل میں آٹھ ماہ کی بچی HMPV سے متاثر پائی گئی ہے۔ اس کے علامات بھی اسی وائرس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دراصل ایک خانگی ہاسپٹل میں نے یہ ٹیسٹ کیا گیا تھا
جس میں بچی HMPV وائرس سے مثبت پائی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ حکومت ہند اور کرناٹک حکومت کی جانب سے فوری کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔