[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی اتحاد کی جانب سے یمن پر میزائل حملوں کی مخالفت کی ہے۔
امریکی موقر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی سفارت کار کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن پر حملوں سے پہلے ہونے والے مذاکرات اور اجلاسوں میں سعودی عرب کی جانب سے حملوں کی سخت مخالفت کی گئی تھی۔
امریکی اور برطانوی حملے کے بعد سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں بحیرہ احمر میں درپیش حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب انتہائی تشویش اور دقت کے ساتھ بحیرہ احمر میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ہم فریقین سے گزارش کرتے ہیں کہ حالات کو مزید کشیدگی کی طرف لے جانے کے بجائے صلح اور صفائی سے کام کریں۔