اے پی میں توسیع شدہ ٹرینوں کا کشن ریڈی افتتاح کریں گے

[]

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے زائد سفری سہولتیں فراہم کرنے اور توسیع شدہ حصہ میں مسافرین کی ضروریات پورا کرنے کیلئے آندھرا پردیش کے علاقہ سے متعلق ٹرین کے تین جوڑ کو مختلف مقامات تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مرکزی وزیر سیاحت، جی کشن ریڈی،12جنوری کو توسیع شدہ حصوں میں ان خصوصی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب گنٹور ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کے رؤز منعقد ہوگی جس میں معزم شخصیات اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔

 ڈیویژنل ریلوے منیجر گنٹور ایم راما کرشنن اور ریلوے کے دیگر عہدیدار بھی اس تقریب میں شریک رہیں گے۔12 جنوری کو رینی گنٹہ اور نرسا پور کے ریلوے اسٹیشنوں میں بھی بیک وقت تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان خصوصی ٹرین سرویسس جن میں گنٹور۔ وجئے واڑہ، نرسا پور، وجئے واڑہ، ایکسپریس اور رینی گنٹہ۔ وجئے واڑہ خصوصی ٹرین شامل ہے، کا آغاز ہوگا۔

ریگولر ٹرین سرویس میں توسیع کی گئی ہے۔ ان میں وشاکھاپٹنم۔ وجئے واڑہ۔ وشاکھا پٹنم اودئے ایکسپریس کو گنٹور تک توسیع، وجئے واڑہ۔ ہبالی۔ وجئے واڑہ امراوتی ایکسپریس کو نرسا پور اور نندیال، کڑپہ۔ نندیا ل خصوصی ٹرین کی رینی گنٹہ تک توسیع شامل ہے۔ ان تین خصوصی ٹرینوں کی خدمات کا آغاز12جنوری سے ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *