[]
پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایئربس اے319 طیارہ سرسوٹا/بریڈینٹن بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوپہر 3.42 بجے روانہ ہوا اور شام 4.35 بجے ٹمپا پہنچا۔ طیارہ میں 123 مسافر اور پائلٹ ٹیم کے 5 اراکین سوار تھے۔ یونائٹیڈ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ممکنہ تکنیکی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بدھ کی دوپہر احتیاط کے طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کیا یہ ایشو دروازہ سے ہی جڑا ہوا تھا۔ ٹمپا ہوائی اڈہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پائلٹ نے لینڈنگ کی گزارش کرتے وقت یہی وجہ بتائی تھی۔