چارمینار ایکسپریس کے 3 ڈبے پٹری سے اتر گئے، 6 مسافرین زخمی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر بدھ کی صبح چارمینار ایکسپریس کے تین ڈبے پٹری سے اتر جانے سے چھ مسافر زخمی ہوگئے۔

جنوبی وسطی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر راکیش نے بتایا کہ چنئی سے حیدرآباد آنے والی ٹرین نمبر 12760 چارمینار ایکسپریس نامپلی اسٹیشن کے نزدیک پہنچی تھی۔

 اس دوران ٹرین کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سکندرآباد کے لالہ گوڈا ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کی اصل وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *