ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان 4 اہم معاہدوں پر ہوا دستخط، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

[]

یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان 9 جنوری کو گجرات پہنچے جہاں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں دونوں نے روڈ شو بھی کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان، تصویر @narendramodi</p></div>

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان، تصویر @narendramodi

user

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان رشتوں میں دن بہ دن مضبوطی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ رشتہ گزشتہ روز مزید مضبوط ہوا جب ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان 4 اہم معاہدوں پر دستخط کیا گیا۔ دراصل ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان منگل کے روز احمد آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران ہی دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم اور یو اے ای صدر کے درمیان گزشتہ سات ماہ سے بھی کم وقت میں یہ چوتھی ملاقات ہے۔ محمد بن زاید آل نہیان دسویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے مہمانِ خصوصی ہیں اور وہ 9 جنوری کو اس میں شرکت کے لیے گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ پر پہنچے۔ وہاں پی ایم مودی نے ان کا استقبال کیا اور پھر دونوں لیڈران نے بوقت شام ایک روڈ شو میں شرکت بھی کی۔

بہرحال، ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان چار معاہدوں پر ہوئے دستخط سے متعلق جانکاری وزارت خارجہ کے ترجمان رندیپ جیسوال نے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے گاندھی نگر میں یو اے ای کے صدر اور ابوظبی کے حاکم عزت مآب محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا۔ 7 ماہ سے بھی کم وقت میں چوتھی ملاقات کے دوران دونوں لیڈران نے تیزی سے بدل رہی ہندوستان-یو اے ای شراکت داری کی تعریف کی اور مشترکہ و خوشحال مستقبل کے لیے اپنے عزائم کو دہرایا۔

رندیپ جیسوال نے اس تعلق سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ہندوستان-یو اے ای کے درمیان ہوئے معاہدوں سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی شعبہ، اختراعی صحت دیکھ بھال پروجیکٹس، فوڈ پارک ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے۔ ساتھ ہی ایک معاہدہ گجرات حکومت و دبئی واقع کثیر ملکی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے درمیان ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *