امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی کا سجدے کی حالت میں انتقال

[]

مونگیر: امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد صاحب ندوی کا آج ظہر کی نماز کے دوران سجدہ کی حالت میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا، وہ یونیفارم سول کوڈ کے سلسلہ میںامیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر اڑیسہ کے دورہ پر تھے۔

 آج وہ ائمہ کرام سے اسی سلسلہ میں میٹنگ سے فارغ ہوکر نماز کی ادائے گی کے لیے گئے تھے، کہ سجدہ میں روح پرواز کرگئی،انا للہ وانا الیہ راجعون، وہ برسوں سے امارت شرعیہ کی خدمت کررہے تھے، حضرت امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ صاحب رحمانی رحمة اللہ علیہ کے زمانہ میں ان کی امارت میں بحالی ہوئی تھی۔

 انہوں نے امیر شریعت خامس، سادس، سابع اور ثامن پانچ امراءشریعت کا دور دیکھا، اور سبھوںکی سرپرستی میں امارت کی مختلف جہتوں سے خدمت کی، وہ دارالعلوم الاسلامیہ کے سکریٹری ، امارت ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے سکریٹری تھے اور ان شعبوں کی ترقی کے لیے بڑا کام کیا-

جامعہ رحمانی کے ناظم الحاج مولانا محمد عارف رحمانی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، انہوںنے جس شعبہ کی ذمہ داری سنبھالی پوری جوابدہی کےساتھ کام کیا۔

 اور شعبہ کو ترقی دلائی، خانقاہ رحمانی سے بھی ان کا گہرا تعلق تھا، ان کاحضرت امیر شریعت رابع، سابع اور ثامن سے بیعت تھے، اور برابر خانقاہ رحمانی آتے تھے،مجھ سے ان کے پرانے مراسم تھے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے۔

 اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، حسنات کو قبول فرمائے، گھر والوں کو صبر جمیل دے اورامارت کو ان کا نعم البدل عطاءفرمائے، (آمین) امارت کے مختلف شعبوں میں ان کی خدمات جلیلہ کو برسوں یاد کیا جاتا رہے گا، ایسے محنتی اورجانباز خادم برسوںمیں پیدا ہو ا کرتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *