یمن، بحیرہ احمر کے علاقے میں سکیورٹی واقعے کی اطلاع، برطانوی میری ٹائم کا دعوی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لندن نے آج بحیرہ احمر کے گرد ایک سیکورٹی واقعے کی اطلاع دی۔

مذکورہ برطانوی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں برطانوی بحریہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ چھے چھوٹی کشتیاں یمن میں واقع المخا بندرگاہ سے ملحقہ پانیوں میں ایک تجارتی جہاز کے قریب پہنچی ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بحیرہ احمر میں یمنی بندرگاہ المخا سے 50 میل جنوب میں پیش آیا۔

تاہم اس حوالے سے زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے گزشتہ ماہ بھی آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے علاقے میں ایک سیکیورٹی واقعے کی خبر دی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *