[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کی سیاسی اور عسکری شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ان ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مذکورہ جنگ کے اہداف میں حماس کی طاقت کا خاتمہ اور اسے غیر مسلح کرنا اور غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنا شامل ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوا بلکہ حماس کا غزہ کی پٹی پر اب بھی کنٹرول ہے اور جنگ کے آغاز کو تین ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر سکا ہے۔
صیہونی رجیم کے سیاسی اور فوجی حکام غزہ جنگ کے اہداف کے حصول میں ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔ جب کہ صہیونی میڈیا نے حال ہی میں جنگ کے بعد صیہونی حکومت کی کابینہ میں اختلافات کے پھیلنے کی خبر دی ہے۔