ہندو بھائیوں کو مسجد میں رات گزارنے کی اجازت۔ مسلمانوں کے جذبۂ انسانیت کی ہر گوشۂ سے ستائش

[]

نئی دہلی: ریاست کرناٹک کے چھ ہندو یاتریوں کا ایک وفد جو سبری ملا مندر کے درشن کو جا رہا تھا جنگلی جانوروں کے خطرے کے پیش نظر انھیں مسجد میں رکنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ کوڑا گو ضلع کے ویراج پیٹ تعلقہ کے ارتھرا گاؤں میں جامع مسجد اور مدرسہ ہے وہاں ان یاتریوں کو رکنے کی اجازت دی گئی۔

 

بیلگاوں ضلع کےایک گاؤں کے ہندو یاتریوں نے جو بائیک پر سبری ملا کی یاترا کے لیے نکلے تھے گھنے جنگلات سے گھرے ایٹتھرا گاؤں پہنچنے، انہیں جنگلی جانوروں کا خاص طور پر ہاتھیوں کے حملے کا خطرہ معلوم ہوا، قریب میں مسجد دیکھنے کے بعد انہوں نے وہاں رکنے کی اجازت دینے کی خواہش کی۔ مسجد کے کمیٹی کے صدر اور دیگر ذمہ داروں نے اس کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

 

مسجد کے صدر عثمان اور خطیب قمرالدین انوری نے ان بھکتوں کیلئے مسجد میں تمام ضروری انتظامات کئے۔ کملیش گووری، بھیمپا سناڈی، شیوانند نویدی، گنگادھرا بڈیڈے، اور سدرود سناڈی کو مسجد کے احاطے میں عبادت کرنے کی اجازت تھی۔یاتریوں نے مسجد میں صبح تک قیام کیا اور مسجد کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کرنے کے بعد صبح وہاں سے روانہ ہوئے۔

 

عثمان نے کہا اس علاقہ میں رات کے وقت ہاتھیوں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے۔ جو بھی اس راستے سے گزرے گا وہ مسجد میں رہ سکتا ہے اور ہم تمام سہولیات فراہم کریں گے کسی بھی تعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو تمام کا معبود ایک ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *