[]
ذرائع کے مطابق ‘انڈیا’ کی جماعتوں نے لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھڑگے کے کمرے میں منعقدہ اجلاس میں آر جے ڈی، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد کھڑگے نے ٹوئٹر پر لکھا ’’منی پور میں 83 دنوں تک جاری رہنے والے تشدد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں ایک جامع بیان دینے کی ضرورت ہے۔ وہاں کی ہولناکیاں اب آہستہ آہستہ منظر عام پر آ رہی ہیں۔ ‘انڈیا’ منی پور تشدد پر مودی حکومت سے جواب مانگتا ہے۔‘‘