[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 6 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1316۔سلطان علاوَالدین خلجی کا زہر کھانے سے انتقال ہوا ،یہ زہر شاعر ملک کافور نے دیا تھا۔
1535۔ اسپینی نوآبادی بسانے والے فرانسسکو پجیرو نے پیرو کی راجدھانی لیما کو تلاش کیا۔
1540۔ برطانیہ کے شہنشاہ ہنری ہشتم نے اننے آف کلیو سے چوتھی شادی کی تھی۔
1559۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے مارتھا کاسٹس سے شادی کی تھی۔
1664۔ چھترپتی شیواجی مہاراج نے سورت پر حملہ کیا۔
1784۔ ترکی اور روس نے کانسٹنٹی نوپل معاہدے پر دستخط کئے۔
1838۔ سموئیل مور ٹیلی گراف کے سامنے عوامی احتجاج ہوا۔
1885۔ جدید ہندوستان کے معروف ہندی شاعر اور ادیب بھارتیندو ہریش چندر کا انتقال ہوا۔
1907۔ اطالوی ماہر تعلیم ماریا موٹیسری نے روم میں پہلا موٹیسری اسکول قائم کیا۔
1912۔ نیومیکسیکو امریکہ کی 47 ویں ریاست بنا۔
1919۔ امریکہ کے سابق صدر تھیوڈر روزویلٹ کا اوسٹر نیویارک میں انتقال ہوا تھا۔
1928۔ ہندوستان کے ڈراما نگار اور تھیئڑ کے اداکار وجئے تیندولکر کی پیدائش ہوئی۔
1929۔ یوگوسلاویہ کے شاہ الیکزنڈر نے ملک کے آئین کو ختم کرکے وہاں قائم سرکار کو برخاست کردیا اور آمریت قائم کردی۔
1929۔ مدر ٹریسا ملک کے غریب اور بیمار لوگوں کی خدمت کیلئے کولکاتہ پہنچیں۔
1942۔ پین امریکن ایرلائنز کے بوئنگ طیارہ ’پیسیفک کلپر‘نے پہلی بار دنیا کا چکر لگانے والی خدمات کی شروعات کیں۔
1947۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے بھاری اکثریت (99 کے مقابلے 52 ووٹ) سے ملک کی تقسیم کو منظوری دے دی۔
1950۔ برطانیہ نے چین کی کمیونسٹ حکومت کو منظوری دی۔
1959۔ ہندوستانی کرکٹر کپل دیو کی چنڈی گڑھ میں پیدائش ہوئی۔
1967۔ موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کا جنم ہوا۔
1972۔ روس کے ولادمیر بوکووسکی کو جلاوطن کیا گیا۔
1976۔ چین نے لوپ نور کے علاقے میں جوہری تجربہ کیا۔
1980۔ساتویں لوک سبھا انتخابات میں اندرا گاندھی کی قیادت والی کانگریس نے دو تہائی اکثریت سے فتح حاصل کی۔
1981۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوسیانوگرافی نے بحر ہند کی تلہٹی سے اہم نوادارات برآمد کئے۔
1983۔ کانگریس کو پہلی بار آندھرا پردیش اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
1989۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قاتل ستونت سنگھ اور کہیر سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی۔
1989۔ ہندوستان کے آخری لارڈ سندھدر پرسننا سنہا کا انتقال ہوا تھا۔
1992۔ جارجیا کے صدر جاود گمسا کھردیا خونی جھڑپ کے بعد ملک چھوڑ فرار ہوئے۔
2003۔ روس نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر عراق کےخلاف فوجی کارروائی کرنے پر امریکہ کو خبردار کیا۔
2008۔ امریکہ کے مغربی ساحلی علاقے میں آئے طوفان سے زبردست تباہی ہوئی۔
2010۔ نئی دلی میں یمنا بینک۔ آنند وہار سیکشن کی میٹرو لائن کا افتتاح ہوا۔
2012۔ شام کی راجدھانی دمشق میں خود کش حملے میں 26 لوگوں کی موت جبکہ 26 دیگر زخمی ہوئے۔