[]
حیدرآباد: تلنگانہ بھرمیں عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے لیے آدھار اور راشن کارڈ کو لازمی بنانے پر عوام کی بڑی تعداد آدھار کارڈس کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے می سیوامراکز پر دیکھی جارہی ہے۔
عوام نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نا کافی آدھار مراکز کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔کئی افراد نے کہا کہ اس طرح کی قطاریں روزانہ دیکھی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مراکز کے عملہ کی جانب سے روزانہ صرف 100آدھارکارڈس ہی اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بقیہ افراد کو جو قطار میں ٹہررہے ہیں کو مایوسی کاسامناکرناپڑرہا ہے۔
بعض خواتین نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کے کام کاج چھوڑ کر صبح ہی سے قطارمیں ٹہرنے کیلئے مجبور ہیں۔