[]
بھوبنیشور: ایک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا۔ ماں اپنے کھیت سے پھول گوبھی کاٹ رہی تھی کہ اُس کے بیٹے نے اُسے کھمبے سے باندھ دیا۔ یہ خوفناک واقعہ اوڈیشہ کے کیونجھر علاقہ کا بتایاجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک 70 سالہ خاتون جو گھر میں تنہا رہتی ہے۔ اُس کے بیٹے الگ رہتے ہیں۔ ماں چھوٹے بیٹے کھیت گئی وہاں سے پھول گوبھی کاٹ کر گھر لارہی تھی کہ بیٹے نے ماں کو دیکھ لیا۔ بیٹے نے ماں سے سوال کیا کہ میری اجازت کے بغیر اُس نے کھیت سے پھول گوبھی کیوں کاٹی۔ بیٹے نے غصہ کے عالم میں ماں کو ایک کمبھے سے باندھ کر مارنا شروع کردیا۔
ظالم بیٹے نے مقامی لوگوں کو بھی دھمکی دی تھی ۔ تاہم مقامی لوگوں نے خاتون کی جان بچائی اور ہاسپٹل منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دےد ی۔ پولیس نے متاثرہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔