[]
ریاض ۔ کے این واصف
سوشیل میڈیا نے جہاں انسانی زندگی میں بہت سی آسانیاں پیداکیں اور فائدے پہنچائے وہیں اس کے کچھ منفی اثرات بھی ہوئے ہیں جس میں افواہیں پھیلانے کا ذریعہ بننا اہم ہے۔
کوئی شیطانی ذہن ایک افواہ پھیلتا ہے اور سینکڑوں لوگ بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی تحقیق کے اس کو آگے بڑھا دیتے ہیں اور یہ وائرل ہوجاتی ہے۔ نئے سال کے لئے حج رجسٹریشن سے متعلق ایک افواہ اٹھی اور وائرل ہوئی۔ جس کی وزارت نے تردید کی۔وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرامسال اندرون ملک عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھولنے کی خبر بے بنیاد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ حج کے لیے کسی بھی پیکیج کا کوئی اعلان نہیں ہوا۔وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو غیر مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے سے خبردار کیا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امسال داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔
یہ خبر بے بنیاد اور صحت سے عاری ہے جبکہ مناسب وقت پر جب رجسٹریشن کھولی جائے گی تو وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ تمام آفیشل اکاؤنٹس پر بھی اس کا اعلان کیا جائے گا۔