[]
لندن: برطانیہ نے حال ہی میں اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اردن سمیت خلیجی ممالک کو آئندہ سال سے برطانوی ویزے سیاستثنیٰ مل گیا ہے، یہ ممالک 2024 سے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔
جن ممالک کو ویزا فری سہولت دی گئی ہے ان میں بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔ان ممالک کے شہریوں کو فروری 2024 سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لئے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی ضرورت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق نئی برطانوی پالیسی کا اطلاق آئندہ سال 22 فروری سے ہوگا، 10پاؤنڈ کی فیس والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہوگا۔
تمام عمر کے افراد کے لیے 10 پاؤنڈ فیس لے کر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہو گا۔برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2022ء میں خلیجی ملکوں سے آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔