فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کئی ممالک نے سال نو کی تقریبات منسوخ کردیں

[]

آکلینڈ/سڈنی: دنیا بھر میں آج مختلف اوقات میں سال نو کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور سب سے پہلے یہ مرحلہ نیوزی لینڈ میں آیا۔نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے سال نو کا استقبال کیا گیا۔

آکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔

سب نے مل کر کاونٹ ڈاون کیا اور جیسے تاریخ تبدیل ہوئی اسکائی ٹاور جگمگا اٹھا۔ شاندار آتش بازی ہوئی۔سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات، مراقش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردیں۔

ویسے تو دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا لیکن یہاں انسانی آبادی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *