برطانیہ کے بِگ بین سے نئے سال کی آمد پر گھنٹیاں بجنے کی روایت کے 100 سال مکمل

[]

لندن: لندن کے مشہور الزبتھ ٹاور سے نئے سال کی آمد پر پوری دنیا میں براہ راست سنائی جانے والی گھنٹیوں کی روایت کے آج 100 برس مکمل ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جب 1923 میں نئے سال کی شام کے بعد بی بی سی کے انجینئر اے جی ڈرائی لینڈ نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے چھت پر چڑھ کر وہاں جاری ہڑتالیں ریکارڈ کیں، اس وقت سے لائیو ٹرانسمیشن ایک سالانہ روایت بن چکی ہے۔

کبھی بھی غلطی نہ کرنے والی ’قوم کی اس گھڑی‘ کی آواز کو طویل عرصے سے برطانیہ کی قومی زندگی میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

یہ گھنٹیاں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو پر دن میں دو مرتبہ اور اتوار کو تین بار سنائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل چینل آئی ٹی وی پر رات 10 بجے کی خبروں کا آغاز بھی انہی گھنٹیوں کی آواز سے ہوتا ہے۔

ان گھنٹیوں کو اس قدر اہمیت حاصل ہے کہ حال ہی میں مکمل ہونے والے 5 سالہ بحالی کے پروگرام کے دوران انہیں بڑی حد تک خاموش کرنے کے باوجود کچھ مواقع پر انہیں استثنیٰ بھی دیا گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *