تمل ناڈو میں اقتدار کی کھینچا تانی: وجئے کی دوسری کوشش بھی گورنر کے “118 کے نشانہ” پر اٹک گئی

تمل ناڈو میں سیاسی صورتحال لمحہ بہ لمحہ بدل رہی ہے۔ ٹی وی کے چیف وجئے نے ایک بار پھر گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر سے ملاقات کی اور اسمبلی میں اکثریت ثابت کرکے حکومت بنانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

 

اطلاعات کے مطابق گورنر نے واضح کیا کہ حکومت سازی کے لئے کم از کم 118 ارکان اسمبلی کی حمایت ضروری ہے، اور اسی شرط کے پورا ہونے پر ہی پیش رفت ممکن ہوگی۔ تاہم اس پر کوئی حتمی یا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔

 

ذرائع کے مطابق گورنر نے ہی ملاقات کے لئے وجئے کو مدعو کیا تھا۔ انتخابات کے بعد دو دن کے اندر یہ ان کی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل بھی کانگریس کی حمایت کے باوجود گورنر نے عددی اکثریت پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا تھا اور مکمل اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی تھی۔

 

دوسری جانب وجئے نے حکومت سازی کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے جبکہ وی سی کے اور سی پی آئی نے بھی مثبت اشارہ دیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی دوران ڈی ایم کے نے بھی ٹی وی کے کو پہلے موقع دینے کی رائے ظاہر کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *