[]
تجارتی بحری جہازوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظر، بحریہ نے جنگی جہاز آئی این ایس کوچی، آئی این ایس مورموگاؤ، اور آئی این ایس کولکاتا کو خطے میں اپنی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا ہے۔ بحریہ کے حکام نے بتایا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میری ٹائم جاسوس طیارہ پی8آئی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر علاقے میں تین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر تعینات کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے کہا تھا کہ ایم وی کیم پلوٹو کو “ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے” کا نشانہ بنایا گیا تھا۔