حمایت ساگر کے پانی کے اخراج کا نظارہ کرنے سے عوام محروم

[]

حسام الدین ریاض کی رپورٹ

حیدرآباد _ 23 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے  حمایت ساگر ذخیرہ گنڈی پہٹ کے دروازے کھول دیئے جانے کی اطلاعات پر شہر کے کئی علاقوں کے عوام پانی کے اخراج کا نظارہ دیکھنے کے لئے گنڈی پیٹ پہنچے تھے لیکن انھیں وہاں اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب انھیں پانی چھوڑنے کے نظارہ کو دیکھنے سے روکنے کے لئے اندر جانے کے گیٹ بند کردئے ۔ اور وہاں پولیس کو تعینات کردیا گیا تاکہ عوام کو اندر داخل ہونے سے روک دیا جائے۔

 

واضح رہے کہ حمایت ساگر میں بارش اور سیلاب کا پانی تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے حمایت ساگر کے  مزید دو گیٹ اٹھائے دئے ہیں گزشتہ روز بھی دو گیٹ آٹھا کر پانی خارج کیا تھا فی الحال حمایت ساگر میں 1600 کیوسک سیلاب کا پانی جمع ہو رہا ہے۔ چار گیٹ اٹھائے جانے سے 2750 کیوسک پانی موسی میں چھوڑا جا رہا ہے۔ پانی کی موجودہ سطح 1,763.50 فٹ پر ہے۔ ساگر کی پانی کی سطح 1763.50 فٹ پر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *