تاریخ کے جھروکوں سے، 30 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 30 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1703۔ جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں تباہی خیز زلزلہ میں 37000 لوگوں کی موت ہوئی۔

1706۔ پانڈیچری کے بانی اور گورنر جنرل فرینکائس مارٹن کا انتقال ہوا تھا۔

1803۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے دہلی، آگرہ اور بھڑوچ پر قبضہ کیا۔

1836۔ سینٹ پیٹرسبرگ کے لہمن تھیٹر میں آگ لگنے سے سو لوگوں کی موت ہوئی۔

1861۔ امریکی بینکوں نے سونے سے ادائیگی بند کی۔

1873۔ امریکہ کے نیویارک میں ناپ تول کے لئے میٹرولوجیکل سوسائٹی تشکیل دی گئی۔

1879۔مہارشی رمن کی چیروچوجھی میں پیدائش ہوئی۔

1887۔ مجاہد آزادی اور مشہور ہندی ادیب کنہیا لال مانک لال منشی کی پیدائش ہوئی۔

1893۔ روس نے فرانس کے ساتھ فوجی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1906۔ آل انڈیا مسلم لیگ کا ڈھاکہ میں قیام عمل میں آیا جس نے آگے چل کر پاکستان کا مطالبہ کیا۔

1906۔ ایران آئینی جمہوریہ بنا۔

1911۔ سن یات سین چینی جمہویت کے پہلے صدر بنے۔

1922۔ روس، بیلاروس، یوکرین اور قفقازی علاقوں پر مشتمل سوشلسٹ جمہوریہ سویت یونین کی تشکیل ہوئی۔

1935۔ سابق وائس رائے اور گورنر جنرل لارڈ ریڈنگ کا انتقال ہوا۔

1943۔ سبھاش چندر بوس نے پورٹ بلیئر میں ہندوستانی آزادی کا پرچم لہرایا۔

1949۔ ہندستان نے جمہوریہ چین کو تسلیم کیا۔

1950۔ ویتنام، لاؤس اور کمبوڈیا کو فرانس کی غلامی سے آزادی ملی۔

1968۔ ناروے کے سیاسی رہنما اور اقوام متحدہ کے پہلے سکریٹری جنرل ٹراگاروے لی کا انتقال ہوا۔

1971۔ مشہور نیوکلیائی سائنس داں وکرم امبالال سارا بھائی کا انتقال ہوا۔

1972 ۔ امریکی صدر رچرڈ نکسن نے شمالی ویتنام میں بمباری پر پابندی لگائی۔

1975۔ ہندی کے معروف شاعر دشینت کمار کا انتقال ہوا۔

1993۔ اسرائیل اور ویٹکن نے ایک دوسرے کو تسلیم کیا۔

2006۔ اسپین کی راجدھانی میڈرڈ کے بجارس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

2006۔ صدام حسین کو پھانسی دی گئی۔

2012۔ پاکستان کے بلوچستان میں خودکش حملے میں 19 لوگوں کی موت ہوئی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *