خواجہ وراحت علی بحیثیت صدرتلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (IJU)بلامقابلہ منتخب

[]

نظام آباد:29/ڈسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (IJU)کے صدارت کے عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے آخری دن آج بے باک سینئر جرنلسٹ مسٹر خواجہ وراحت علی نے انڈین جرنلسٹ یونین صدر مسٹر کے سرینواس ریڈی،سابقہ صدر ڈی امر،قومی صحافتی یونین قائدین نریندر ریڈی، کے ستیہ نارائنا، سابقہ رکن پریس کونسل آف انڈیا مسٹر ایم اے ماجداور دیگر صحافیوں کی موجودگی میں آج پرچہ نامزدگی داخل کی گئی۔

 

ریاستی جرنلسٹ یونین کی صدارت کے عہدہ کے لئے کوئی اور امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا جس کے پیش نظر مسٹر خواجہ وراحت علی بلا مقابلہ ریاستی یونین آف ورکنگ جرنلسٹ صدر منتخب ہوئے۔ جس سے تمام صحافتی برادری کے حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (IJU)ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر و سینئر جرنلسٹ نظام آباد مسٹر احمد علی خان، سرپرست اعلیٰ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نظام آباد ضلع مسٹر اشفاق احمد خان پاپا نے مسٹر خواجہ وراحت علی کو ریاستی جرنلسٹ یونین کے جلیل القدر عہدہ پر بلامقابلہ انتخاب عمل میں آنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ نومنتخبہ ریاستی جرنلسٹ یونین صدر مسٹر خواجہ وراحت علی نے بلا مقابلہ منتخب ہوکر تلنگانہ ریاست بھر میں نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

 

مسٹر احمد علی خان اور اشفاق احمد خان پاپا نے مسٹر خواجہ وراحت علی کی بے باک قیادت اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے شب و روز جدوجہد کرنے اور صحافیوں کی فلاح وبہبودی کیلئے عملی اقدامات کرنے کے سلسلہ میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور حق و انصاف کیلئے جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں

۔ان کے بحیثیت ریاستی جرنلسٹ یونین صدر کے دور میں صحافیوں کی فلاح وبہبودی وترقی ہوگی اور حکومت کی تمام فلاحی اسکیمات سے مستفید کیاجائے گا اور پچھلی ریاستی دور حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ہوئی حق تلفی اور ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *