حیدرآباد نمائش میں کچھ دیر کیلئے جھولا ہوا میں رک گیا

حیدرآباد۔ حیدرآباد”نمائش” میں کل ایک حادثہ ٹل گیا۔ جمعرات کو “رینجر” نامی مشین میں بیرنگ خراب ہو گئے جس کی وجہ سے بڑا جھولا ہوا میں کچھ دیر کیلئے رک گیا۔ اس جھولے میں سوار افراد کو سکتہ میں آگئے۔

 

منتظمین نے فوراً جھولے کو روک دیا جس کے نتیجے میں جھولے میں بیٹھے ہوئے لوگ کچھ لمحوں تک خوف کی حالت میں چیختے چلاّتے رہے۔ وہاں موجود پولیس اور دیگر عملہ نے فوری مرمت کے کام‌کئے بلآخر جھولے میں بیٹھے ہوئے افراد کو بہ حفاظت نیچے اتار لیا گیانیچے اُتار لیا گیا جس پر انھوں نے راحت کی سانس لی۔

 

ذرائع سے معلوم ہوا کہ بیٹری کی خرابی کی وجہہ سے جھولا ری گیا تھا، اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *