تلنگانہ کے مشہور ایڈوکیٹ جناب محمد عبد الباری فاروقی کا انتقال – بعد نماز جمعہ نماز جنازہ

تلنگانہ کے مشہور و معروف سینئر ایڈوکیٹ و فوجداری کے ماہر قانون دان جناب محمد عبد الباری فاروقی ولد جناب محمد عبد الغنی فاروقی کا علالت کے بعد جمعرات 16 جنوری کی شب 8 بجے حیدر آباد میں ان کی قیام گاہ واقع حبیب نگر ، ملےپلی روڈمیں انتقال ہوگیا ۔ انکی عمر100 سال تھی انھوں نے پولیس ایکشن کے بعد  30 سال تک کریم نگر میں فوجداری کے ماہر وکیل کی حیثیت سے اپنی شخصیت کا لوہا منوایا۔

 

بعد ازاں وہ حیدر آباد منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے ۔ نے ہائی کورٹ ٹ اور دوسری عدالتوں میں اپنی شاندار پریٹیس کا ایک ریکارڈ قائم کیا۔ وہ ایک عرصہ تک پائیگاہ کے ریسیور بھی تھے۔ نماز جنازہ 17 جنوری کو بعد نماز جمعہ شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ملحقہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

 

پسماندگان میں دو صاحبزادیاں بشمول ڈاکٹر مستور زہرہ شامل ہیں جب کہ مرحوم کے ایک نوجوان صاحبزادہ کا سعودی عرب میں ایک حادثہ میں انتقال ہو چکا۔ مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے نواسے محمد عرفان سے موبائل نمبر 9885416628 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *