[]
حیدرآباد: تلنگانہ میں نو تشکیل شدہ کانگریس حکومت نے 6 ضمانتوں پر عمل آوری کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس کے تحت پانچ ضمانتوں کیلئے درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے پبلک گورننس گارنٹی کی درخواست تیار کر لی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس سلسلہ میں ایکس پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی درخواستوں کو اردو زبان میں بھی قبول کریں۔
اسدالدین اویسی نے کہاکہ وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور چیف سکریٹری شانتی کماری سے درخواست کرتے ہیں وہ 6 ضمانتوں کے فارم کو اردو میں بھی دستیاب کرائیں۔ اسد اویسی نے مزید کہاکہ حکومت کی ضمانتوں کو سب کو فائدہ اُٹھاناچ اہئے۔ اس کے مطابق درخواستیں قبول کی جائیں۔