راشن کارڈ نہ رکھنے والے بھی 6 ضمانتوں کے لئے پرجا پالانا درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں: چیف منسٹر ریونت ریڈی

[]

حیدرآباد _ 27 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج پرجا پالانا پروگرام  کے درخواست فارم کو جاری کیا ۔ اس درخواست فارم کے ذریعے عوام  6 ضمانتوں کی اسکیمات سے مستفید ہو سکتے ہیں

سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزرا کے ساتھ مل کر درخواست فارم اور پرجا پالانا کا لوگو جاری کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے عوام سے جن 6 ضمانتوں کا وعدہ کیا ہے اس پر عمل کرنے کے لئے کل 28 دسمبر سے عوام سے درخواست فارم قبول کئے جائیں گے۔ اس کے لئے 28 دسمبر سے 6 جنوری تک پرجا پالانا پروگرام ریاست کے ہر گاوں اور شہر میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی درخواست فارم میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ، 500 روپے میں گیس سلنڈر، مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے کی اندراماں گرانٹ ، 200 یونٹ مفت برقی حاصل کرنے کے استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرجا پالانا کے درخواست فارم کو داخل کرنے کے لئے سفید  راشن کارڈ لازمی نہیں ہے راشن کارڈ نہ رکھنے والے بھی 6 ضمانتوں کے لئے درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *