[]
یروشلم: غزہ میں جاری اسرائیلی بد ترین جنگ کے دوران ایک مرتبہ پھر ہر طرح کی فون سروس اور انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کر دی گئی ہے۔
یہ بات غزہ میں سروسز فراہم کرنےوالی کمپنی ‘پال ٹیل’ نے منگل کے روز اپنے ایک باضابطہ اعلان میں بتائی ہے۔
جب سے غزہ میں اسرائیلی بمباری شروع ہوئی ہے، تب سے یہ چوتھی مرتبہ سروس منقطع کی گئی ہے۔ مواصلاتی سہولیات ختم ہونے کے نتیجے میں ہر وقت اسرائیلی بمباری کی زد میں رہنے والے فلسطینیوں کی آواز تک باہر نہیں جا سکے گی۔
مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ‘پال ٹیل ‘ نے اپنے اعلان میں کہا ہے ‘ ہمیں افسوس ہے کہ ہم جنگ کی موجودہ صورت حال میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔