[]
نئی دہلی: ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعد ایک ماں نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر کی فرمائش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی رہائشی انڈین خاتون نے اسکولوں کی چھٹیوں میں ہندوستان جانے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ انہیں دبئی سے کیا منگوانا ہے۔
جواب میں والدہ نے قیمتی چیز ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی۔ بیٹی نے والدہ کی خواہش پوری کی اور اپنے سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر رکھ کر لے انڈیا لی آئیں۔
دبئی سے ٹماٹر لانے والی خاتون کی بہن نے سوشل میڈیا پر والدہ کی فرمائش کے بارے میں پوسٹ لکھی جو وائرل ہوگئی۔
اس سوال پر کہ ٹماٹر جلد خراب ہوجاتے ہیں اتنے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو دبئی سے آنے والی خاتون کی بہن نے جواب دیا کہ ٹماٹر کی چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کریں گے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوٹ کیس میں ٹماٹر لانے کے بارے میں قانون سے متعلق سوال اٹھا دئیے جبکہ بہت سے صارفین نے اسے دلچسپ قرار دیا۔ بعض ریاستوں میں ٹماٹر بہت مہنگے اور عام آدمی کی قیمت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔