مختلف زبانوں میں آئین کی تمہید پڑھیں، اپنا ویڈیو اپ لوڈ کریں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام “من کی بات” میں ہم وطنوں سے درخواست کی کہ وہ آئین ہند کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ 26 جنوری 2025 کو ہمارے آئین کو نافذ ہوئے 75 سال ہونے جا رہے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین سازوں نے جو آئین ہمیں سونپا ہے وہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے۔ آئین ہماری رہنمائی کے لیے روشنی ہے۔ ہمارا رہنما ہے۔ یہ ہندوستان کا آئین ہی ہے جس کی وجہ سے میں آج یہاں ہوں، آپ سے بات کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کو یوم آئین سے ایک سال تک چلنے والی بہت سی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ ملک کے شہریوں کو آئین کے ورثے سے جوڑنے کے لیے کانسٹیٹیوشن75ڈاٹ کام کے نام سے ایک خصوصی ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے۔ اس میں آپ آئین کی تمہید پڑھ کراپنا ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے من کی بات پروگرام کی 117ویں قسط میں اپنے خطاب میں ہم وطنوں سے کہا کہ اس ویب سائٹ پر آپ مختلف زبانوں میں آئین پڑھ سکتے ہیں۔ آپ آئین سے متعلق سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔

لوگوں سے آئین کی تمہید کو پڑھنے اور اس سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا، میں “من کی بات” کے سننے والوں، اسکول میں پڑھنے والے بچوں اور کالج جانے والے نوجوانوں سے درخواست ہے، اس ویب سائٹ پر ضرور جاکر دیکھیں، اس کا حصہ بنیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *