حیدرآباد کے ممتازخطاط قاضی میرمحمدعلی نجیب کو تاج الخطاط نجیب رقم ایوارڈ اورخلافت نامہ جامع السلاسل 

حیدرآباد 29دسمبر(راست)شہرحیدرآباد کے ممتازخطاط قاضی میرمحمدعلی نجیب کو ان کی خدمات اورکارنامہ پر جامع ازہرمصر کے ممتازعالم دین وصوفی عالمی سفیر امن الشیخ ڈاکٹر مولانا محمد عبدالقادرعلی قادری الحافظ الازہری بانی وصدرامانہ ڈی ڈی اے انٹرنیشنل ملیشیا کے ہاتھوں تاج الخطاط نجیب رقم ایوارڈ اورخلافت نامہ جامع السلاسل دیاگیا۔شاہ محمد فصیح الدین نظامی بانی وصدرشیخ الاسلام لائبریری اینڈریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں میرمحمدعلی نجیب کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے فن خطاطی میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناوں کااظہارکیاگیا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر مولانا محمد عبدالقادرعلی قادری الحافظ نے نوجوان نسل کے لئے ان کی خدمات کولائق تحسین قراردیا۔میرمحمدعلی نجیب،مولانامیر محمد قادر علی ساجد نواب صدرقاضی شریعت پناہ بلدہ حیدرآبادکے فرزند ہیں جنہوں نے اس فن کوسیکھنے کیلئے مختلف ممالک کاسفر بھی کیا۔شاہ محمد فصیح الدین نظامی بانی وصدرشیخ الاسلام لائبریری اینڈ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے فاروقی بنکویٹ ہال بہادرپورہ میں مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ رضویہ کی سرپرستی میں منعقدہ تقریب میں کئی معززین نے شرکت کی۔مولانا قاضی محمد رفیع الدین فارق عارفی رضوی صدرقاضی قندہار شریف نگران تقریب تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *