اسرائیل۔ حماس جنگ کے خاتمہ کے لئے مصر کی تجویز

[]

قاہرہ: مصر نے اسرائیل۔ حماس جنگ کے خاتمہ کے لئے ایک پرعزم تجویز پیش کی ہے جس میں جنگ بندی‘ یرغمالیوں کی مرحلہ وار رہائی اور ماہرین پر مشتمل فلسطینی حکومت کا قیام شامل ہے۔

یہ حکومت‘ غزہ پٹی اور مغربی کنارہ کو چلائے گی۔ ایک سینئر مصری عہدیدار اور ایک یوروپین سفارت کار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

یہ تجویز خلیجی ملک قطر کے تال میل سے تیار کی گئی ہے۔ اسے اسرائیل‘ حماس‘ امریکہ اور یوروپی ممالک کی حکومتوں کو پیش کردیا گیا لیکن اس میں اسرائیل کا حماس کو سختی سے کچل دینے کا ہدف شامل نہیں ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اسے قبول نہیں کرے گا کیونکہ وہ غزہ پر فوجی کنٹرول پر زور دے رہا ہے۔ مصر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں کے لئے لڑائی بندی ہوجائے۔

جس کے دوران فلسطینی 40 تا 50 یرغمالیوں کو رہا کردیں۔ بدلہ میں اسرائیلی جیلوں سے 120 تا 150 فلسطینی رہا کردیئے جائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *