تلنگانہ میں بارش _ عادل آباد ضلع کے کئی مواضعات پانی میں محصور ، دبارپیٹ کے قبائلییوں کا راستہ روکو احتجاج

[]

عادل آباد _ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں مسلسل بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔کئی مضافاتی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ایسے میں ضلع عادل آباد کے ایچوڑہ منڈل کے موضع دبارپیٹ گاوں میں حال میں بنائے گئے نیشنل ہائی وے سے ہوتے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ جس  سے یہاں کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

 

۔بتایا جارہا ہے کہ نیشنل ہائی وے کے اطراف مناسب سڑک اور برج کی تعمیر نہ ہونے سے بارش کا پانی موضع دبارپیٹ میں مقیم قبائیلیوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔جس کے سبب یہاں کے قبائلییوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ نیشنل ہائی وے پر احتجاج منظم کرتے ہوئے ٹرفک کو روک دیا۔

 

تقریبا تین تا چار گھنٹے ٹریفک جام رہا۔یہاں کے قبائلییوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور عوامی نمائندوں کی غلط پالیسیوں کے سبب مشکلات کا سامنا ہے انہیں ہورہی تکالیف سے راحت کون اور کب دلائے گا۔انہوں نے ضلع کلکٹر اور آر ڈی او کو مقام احتجاج پر آنے کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء آر ڈی او اور نیشنل ہائی وے حکام کی یقین دھانی کے بعد قبائلییوں نے احتجاج بند کیا۔اس دوران کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام رہی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *