دیپاداس منشی کو تلنگانہ کانگریس انچارج مقرر کرنے پر شجاعت علی صوفی کا خیرمقدم

[]

حیدرآباد 23دسمبر(پریس نوٹ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان جناب ڈاکٹر شجاعت علی صوفی نے کانگریس کی سینئر قائد دیپاداس منشی کو تلنگانہ کانگریس امور کا انچارج مقرر کرنے پر پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈاکٹر شجاعت علی صوفی نے کہا کہ دیپاداس منشی گزشتہ انتخابات میں بطور مبصر بہترین کارکردگی انجام دیں ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیپاداس منشی کی رہنمائی اور وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی آنے والے پارلیمانی انتخابات میں شاندار مظاہرہ کرے گی ۔۔۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *