[]
ریاض ۔ کے این واصف
حج موسم میں عازمین کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لئے پانچ سال کی پابندی عائد ہے۔ یعنی کسی بھی فرد کو ایک حج کی ادائیگی کے پانچ سال بعد دوسرے حج کے لئے اجازت ملتی ہے۔ اب مدینہ منورہ میں بھی روضہ اطہر پر حاضری اور نمازیں ادا کرنے کے لئے بھی سال میں ایک بار حاضری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں نماز کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی کے لیے نسک اور توکلنا سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ ایک اجازت نامہ جاری کرنے کے بعد دوسرے اجازت نامے کے حصول کی شرط 365 دن ہیں۔
ایک شخص کو 365 دن میں صرف ایک مرتبہ روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ جاری ہوگا۔