کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپیکے پر حملہ۔ دو افراد زیر حراست

نئی دہلی ۔ جے پور میں پیر کے روز احتجاجی مظاہرے کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپیکے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق جب احتجاج کے دوران حامیوں نے ابھیجیت دیپکے کو اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا اسی دوران چند افراد نے ان کے قریب پہنچ کر انہیں تھپڑ مارے اور حملے کی کوشش کی۔

 

واقعے کے بعد دیپکے کے حامی مشتعل ہو گئے اور حملہ آوروں پر اجتماعی طور پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 

پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق نیٹ امتحان کے پرچہ لیک ہونے اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خلاف احتجاج کے لیے شاہد اسمارک کے مقام پر بڑی تعداد میں نوجوان جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

 

پولیس نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں اضافی فورس تعینات کی گئی ہے اور معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *