[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے آج تل ابیب سے بیت المقدس تک صیہونی آبادکاروں کے احتجاجی مظاہرے کی اطلاع دی ہے جس میں نیتن یاہو کابینہ سے حماس کے زیر حراست صہیونی قیدیوں کو رہائی دلوانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
مذکورہ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ یہ ریلی نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی صورتحال پر توجہ نہ دینے اور انہیں رہائی نہ دلوانے کے خلاف منعقد ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ 5 روز تک جاری رہے گا اور جمعرات کی شام مظاہرین صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کریں گے۔