احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک

[]

احمد آباد: ایک تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر کی وجہ سے بتایا جاتا ہے کہ کم از کم 9 افراد ہلاک اور تقریباً 10 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک پل پر حادثہ پیش آنے کے بعد ہجوم جمع ہوگیا تھا اور اِس ہجوم میں تیز رفتار کار گھس گئی جس کی وجہ بتایا جاتا ہے کہ کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پہلے حادثہ میں جس میں 2 وہیکلس ٹکرا گئے، اِس کی اطلاع کے ساتھ ہی ایک کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ جوان پہنچ گئے، جو کہ اِس حادثہ کے مہلوکین میں شامل ہیں۔

یہ حادثہ شہر کے سٹیلائٹ علاقہ میں سرکیج۔ گاندھی نگر شاہراہ میں اسکون برج پر تقریباً ایک بجے رات پیش آیا جس میں جاگور کار انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ہجوم میں گھس گئی جو کہ وہاں حادثہ کے بعد جمع ہوا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تقریباً 1:00 بجے ایک تھار (ایس یو وی) ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

یہ حادثہ اسکون برج پر ایس ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع کے بعد مقامی ٹرافک پولیس اور ہوم گارڈ جوان ٹرافک کے بہاؤ میں رکاوٹ کو دور کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے، کیونکہ کئی افراد جمع ہوگئے تھے۔ یہ بات سٹیلائٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے وائی ویاس نے بتائی۔

وہ جب پل پر تھے، ایک تیز رفتار جاگور کار ہجوم میں گھس گئی جس کی وجہ سے 5 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جب کہ 4 دوسرے علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔ مہلوکین میں ایک کانسٹیبل اور ہوم گارڈ جوان شامل ہیں جب کہ تقریباً 10 افراد جو کہ زخمی ہوگئے ہیں، اُنہیں مختف دواخانوں میں شریک کیا گیا ہے۔

یہ بات انسپکٹر ویاس نے بتائی، جن افراد کو دواخانوں سے رجو ع کیا گیا ہے، اُن میں کار ڈرائیور تتھیال پٹیل شامل ہیں۔ یہ بات عہدیدار نے بتائی۔ ذرائع نے بتایا کہ برہم افراد جو کہ وہاں جمع ہوگئے تھے، کار ڈرائیور کو زدوکوب کیا۔ اِس کا ویڈیو ایک شخص نے لے لیا جو کہ پل کے نیچے کھڑا ہوا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ٹرافک نیتا دیسائی نے بتایا کہ اِس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرلیاہے اور پولیس حادثہ کاشکار افراد کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ممکنہ کوشش کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کیا نہیں ہے بلکہ انتہائی تیز رفتار جاگور کار چلانے کی وجہ سے آیا ہے۔ ڈرائیور تتھیال پٹیل کو جو کہ زیر علاج ہیں، ڈاکٹرس کی جانب سے گھر جانے کی اجازت دیئے جانے کے بعد گرفتار کرلیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *