کیا کے وائی سی کرالینے سے گیس سلنڈر 500 روپے میں مل جائے گا؟

[]

حیدرآباد: کانگریس نے وعدہ کیاتھاکہ تلنگانہ میں برسراقتدار آنے کے بعدوہ 500 روپے کی سبسیڈی پرپکوان گیس سلینڈر فراہم کرے گی۔

ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے 20 دن سے زائد کاعرصہ گزرچکا ہے مگراب تک اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت کی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثناء ایسی افواہیں پھیل گئی کہ حکومت ایسے صارفین کو 500 روپے کی سبسیڈی پرگیس سلینڈر فراہم کرے گی جن کے‘کے وائی سی‘متعلقہ ڈسڑی بیوٹر ایجنسی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہیں۔

ان افواہوں کے بعدعوام کی بڑی تعداد‘کے وائی سی اپ ڈیٹ کرانے متعلقہ گیس ایجنسیوں کے دفتر پر اکھٹاہورہی ہے۔

ریاست اور شہر کے ایجنسیوں کے دفاتر کے باہر طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔اس سلسلہ میں تاحال حکومت کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

حیدرآباد گیس ڈیلرس اسوسی ایشن کے صدر اشوک کمارنے اپنے بیان میں بتایا کہ 500 روپے میں گیس سلینڈر کی فراہمی کی بابت ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان یا ہدایات سامنے نہیں آئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گیس سبسیڈی پالیسی پر حکومت نے گیس ایجنسیوں کوتاحال کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ کے وائی سی اپ ڈپٹ کرانے والے صارفین کوہی سبسیڈی پر سلینڈرفراہم کیا جائے گا۔

اشوک کمار نے کہاکہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر نومبر سے کے وائی سی اپ ڈیٹ کرانے کا عمل جاری ہے اس معاملہ میں ریاستی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *