ذات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ سبھی طبقات سے مشورہ لینے کے بعد ہوگا: ایکناتھ شندے

[]

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ یہاں سبھی طبقہ اور ذات کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں، ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور ایک ساتھ جشن مناتے ہیں، اس لیے سبھی طبقات سے مشورہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے / یو این آئی</p></div>

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے / یو این آئی

user

مہاراشٹر میں بھی ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اس سلسلے میں کچھ بھی واضح بیان دینے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز اس تعلق سے ان کا ایک بیان آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سماج کے سبھی طبقات سے مشورہ لینے اور لوگوں کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جانی چاہیے یا نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز آر ایس ایس عہدیدار شریدھر گاڈگے نے کہا تھا کہ ذات پر مبنی مردم شماری نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کوشش سے کچھ لوگوں کو سیاسی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے ایک خاص ذات کی آبادی کے بارے میں ڈاٹا ملے گا، لیکن سماجی طور سے اور قومی اتحاد کے لحاظ سے یہ اچھا نہیں ہے۔

جب گاڈگے کے بیان پر بدھ کے روز وزیر اعلیٰ شندے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر ایک ترقی پذیر ریاست ہے اور اس کی ثقافت و روایات دیگر ریاستوں سے مختلف ہیں۔ انھوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں سبھی طبقات اور ذات کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور ایک ساتھ جشن مناتے ہیں۔ اس لیے سماج کے سبھی طبقات کا مشورہ لینے کے بعد لوگوں کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *