وزیر کے ٹی آر ، راہول گاندھی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی اوقات دیکھ لیں

[]

کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید  نے بی آر ایس کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر کے ٹی آر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی اوقات دیکھ لیں۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر نے راہول گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کو زراعت کے سلسلے میں ذرہ برابر بھی علم نہیں ہے جس پر محمد جاوید کھمم سٹی کانگریس صدر نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر پہلے اپنے آپ کا محاسبہ کریں

 

راہول گاندھی کو کیا معلوم ہے کیا معلوم نہیں ہے پورا ملک جانتا ہے محمد جاوید نے تلنگانہ حکومت پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے 9 سال میں کسانوں کا قرضہ معاف نہیں کیا گیا ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے تلنگانہ کے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کے قرض معاف کردیا جائے گا اس وعدے پر آج تک عمل ندارد بی آر ایس حکومت کو تلنگانہ کے کسانوں پر بات کرنے کا حق نہیں ہے

 

محمد جاوید نے مزید کہا کہ تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کے بیان کو اپنے حقیر سیاسی مفادات کے لیے توڑ مڑوڑ کر پیش کیا جارہاہے محمد جاوید نے تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع میں شکشت کے خوف سے بی آر ایس پارٹی کے عوامی نمائندوں کانگریس پارٹی کے قائدین کو پریشان کیا جارہاہے محمد جاوید نے مزید کہا کہ کھمم میں موجود ایس آر گارڈن اے سی فنکشن ہال جس کے مالک سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم و کانگریس قائد پی سرینواس ریڈی ہے جس پر حکومت کی جانب سے سروے کیاجارہا ہے

 

پھچلے 9 سال سے ریاستی حکومت کو کھچ یاد نہیں آیا آج پی سرینواس رڈی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہی بی آر ایس پارٹی بھی مرکزی حکومت بی جے پی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے کانگریس قائدین کو ہراساں کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں محمد جاوید نے کہا کہ انتخابات میں ہار کا ڈر بی آر ایس پارٹی کو ابی سے بھوکلاھٹ کا شکار کررہا ہے محمد جاوید نے بی آر ایس پارٹی کو چیالنج دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع سے بی آر ایس کا صفایا ہوجائے گا اور 10 اسمبلی حلقوں پر بھی کانگریس پارٹی کی زبردست جیت کا دعویٰ کیا

 

محمد جاوید نے کہا کانگریس پارٹی کے قائدین اور کارکنان کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے محمد جاوید نے تلنگانہ حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی احتجاج پر اتر آئے تو تلنگانہ حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقع پر پریس کانفرنس میں کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم رورل کانگریس انچارج رائل ناگیشور راؤ شیخ ربانی کانگریس قائد موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *