[]
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ معاشرے کے سبھی طبقات کو این ڈی اے پر پورا بھروسہ اور اعتماد ہے۔ مودی آج نئی دہلی ی میں این ڈی اے کے قائدین سے خطاب کر رہے تھے، جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
جناب مودی نے کہا کہ NDA نے اپنے سفر کے 25 سال مکمل کر لئے ہیں اور بھارت ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ملک بننے کیلئے اگلے 25 سال کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔
BJP کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد، NDA کی میٹنگ آج شام نئی دلّی میں ہوئی۔ اِس میں 38 سیاسی پارٹیوں نے شرکت کی۔
اِس میٹنگ میں BJP کے صدر جے پی نڈا کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیروں امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری بھی شریک ہوئے۔
آل انڈیا انّا ڈی ایم کے، ایکناتھ شندے کی سربراہی والی شیو سینا، لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس، ہندوستانی عوام مورچہ، اجیت پوار کی سربراہی والا NCP گروپ اور اپنا دل (Sonelal) سمیت NDA کی اتحادی پارٹیوں نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ پورے بھارت سے NDA کی ہماری ساتھی پارٹیاں آج دلّی میں ہونے والی میٹنگ میں شامل ہو رہی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارا اتحاد، وقت کی کسوٹی پر کھرا اترنے والا اتحاد ہے، جس کا مقصد ملک کی پیش رفت اور ترقی کو آگے بڑھانا اور علاقائی امنگوں کی تکمیل کرنا ہے۔