غزہ کو ملیامیٹ کرکے عجائب گھر بنادیا جائے، صہیونی مئیر کی شرانگیزی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ شہر متولا کے مئیر ڈیوڈ آزولای نے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں رہنے والوں کو اپنی زادگاہ کے ساتھ مکمل مٹادیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دوبارہ رہائش کو ناممکن بناتے ہوئے ملیامیٹ کرکے پولینڈ کے عجائب گھروں کی طرح بنایا جائے جہاں نازیوں نے قتل عام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر سے سرحد تک کسی کو غزہ میں رہنے نہ دیا جائے اور ایک عجائب گھر بناکر دنیا کو اسرائیل کی فوجی طاقت دکھائی جائے۔

متولا لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے جہاں کے مئیر آزولای نے غزہ جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی طاقت کا مکمل مظاہرہ نہ کرے تو حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملہ آور ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *